حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب میزان الحکمہ سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیہ السلام:
اَلصَّدیقُ الصَّدُوقِ مَنْ نَصَحَکَ فی عَیْبِکَ، وَ حَفِظَکَ فی غَیْبِکَ وَ آثَرَکَ عَلی نَفْسِهِ.
حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
سچا دوست وہ ہے جو آپ کے عیبوں پر آپ کو نصیحت کرے اور آپ کی غیبت میں آپ کی عزت و آبرو کی حفاظت کرے اور آپ کو اپنے آپ پر مقدم کرے۔
میزان الحکمة: ج ۵، ص ۳۱۱